جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

کراچی طیارہ حادثہ، مسافروں کے لواحقین کا تمام ذمہ داروں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ

طیارہ

کراچی: پی آئی اے طیارہ حادثے میں جان بحق ہونے والے مسافروں کے لواحقین نے حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے عدالت عظمی سے مطالبہ کیا ہے کہ حادثے کے تمام ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے۔

پی آئی اے حادثے میں ہلاک ہونے والے مسافروں کے لواحقین نے کراچی پریس کلب میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے مطالبات کیئے کہ چھ ماہ کے لیے پاکستانی فضائی آپریشن بند اور تمام یونینز پر پابندی لگا کے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پی آئی اے میں سیاسی بھرتیوں کے خلاف تحقیقات کرائی جائیں۔

مسافروں کے لواحقین کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی رپورٹ میں سی اے اے اور پی آئی اے نے مرنے والے پائلٹ اور اے ٹی سی اوز کے نچلے افسران پرسارا الزام ڈال دیا لیکن انہیں کلیئر کرنے اور تربیت دینے والوں کے خلاف بھی کاروائی ہونی چاہیئے۔

لواحقین کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ کے اطراف کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیرات پر پابندی کے باوجود دھڑلے سے تعمیرات جاری ہیں لیکن انہیں دیکھنے والا کوئی نہیں۔

انہوں نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے بھی مطالبہ کیا کہ حادثے کی جگہ سے کروڑوں روپے ملنے کی بھی تحقیقات کی جائیں کہ کیا اس کے زریعہ کرنسی اسمنگلنگ کی جارہی تھی۔

متعلقہ خبریں