جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

کراچی کا درجہ حرارت 38 ڈگری تک پہنچ گیا، شہری گرمی سے نڈھال

کراچی: ملک سمیت سندھ بھر میں آج بھی سورج آگ اگلنے لگا، کراچی میں سمندری ہوائیں تھم گئیں، درجہ حرارت 38 ڈگری ہوگیا، جیکب آباد اور لاڑکانہ گرم ترین علاقے ،پارہ 50 ڈگری تک پہنچ گیا۔

سورج کی تپش سے شہری بے حال ہوگئے، قیامت خیز گرمی نے قہر ڈھا دیا۔ رواں ہفتے کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی علاقوں، مشرقی بلوچستان اور صوبہ سندھ میں موسم شدید گرم رہیگا۔

 جبکہ اندرون سندھ اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ سب سے گرم ترین جیکب آباد اور لاڑکانہ رہے گا جہاں پارہ 50 ڈگری تک پہنچ گیا۔

 کراچی میں سندھ سمیت درجہ حرارت 38 ڈگری تک جاپہنچا ہے۔ پنجاب میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔ کئی شہروں میں درجہ حرارت 45 ڈگری سے بڑھ چکا ہے۔ لاہور میں درجہ حرارت 46 ڈگری پر پہنچ گیا۔ شدید گرمی سے روزے دار بھی بلبلا اٹھے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی علاقوں، مشرقی بلوچستان اور صوبہ سندھ میں موسم شدید گرم رہنے اک امکان ہے۔

متعلقہ خبریں