جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

رینجرز پر حملہ کرنے والا دہشت گرد سجاد عرف ببلو گرفتار

سجاد عرف ببلو

کراچی : رینجرز کی موبائل پر دستی بم سے حملہ کرنے والے دہشت گرد سجاد عرف ببلو کو گرفتار کرلیا۔

وفاقی حساس ادارے اور سی ٹی ڈی نے کراچی کے علاقے موسمیات میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سندھ ریوولیشن آرمی کا مبینہ دہشت گرد سجاد عرف ببلو کو گرفتار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پیپلز پارٹی کی شاہدہ رحمانی اور فریال تالپور کے نام پر فراڈ کرنے والا ملزم گرفتار

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار مبینہ دہشت گرد نے لیاقت آباد میں رینجرز کی موبائل پر دستی بم سے حملہ کیا تھا، حملہ میں ایک شخص جاں بحق اور رینجرز اہلکار سمیت 7 افراد زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں