جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی : بوٹ بیسن میں ہونے والے نوجوان لڑکے اور لڑکی کے قتل کی وجہ سامنے آگئی

لڑکے اور لڑکی

کراچی : علاقے بوٹ بیسن میں نوجوان لڑکے اور لڑکی کے قتل کی تحقیقات میں نئے انکشاف سامنے آگیا، پولیس کو تحقیقات میں دہرے قتل کی وجہ پتہ چل گئی۔

تحقیقاتی حکام کے مطابق لڑکے اور لڑکی کا قتل طے شدہ منصوبہ نہیں تھا۔ قتل اچانک ہونے والی لڑائی کے بعد کیا گیا، قاتل گاڑی میں تھا۔

مقتول لڑکی رفع حاجت کرنے کے لیے ایک سنسان جگہ پر رکے تھے۔ وہیں ایک گاڑی بھی کھڑی تھی، جس میں مبینہ ملزم اسلحے سمیت بیٹھا تھا۔ لڑکی جب فارغ ہوئی تو اسے پتہ چلا کہ گاڑی میں کوئی موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں پولیس کا چوری کی موٹر سائیکلوں کے گودام پر چھاپہ

اس پر لڑکی نے شور مچایا تو لڑکے اور گاڑی میں بیٹھے مبینہ ملزم کے درمیان لڑائی ہوئی۔ جھگڑے کے بعد گاڑی میں بیٹھے ملزم نے دونوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔ قتل کرنے کے بعد وہ گاڑی میں بیٹھ کر مائی کولاچی کی جانب فرار ہو گیا۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی فوٹیج میں یہ گاڑی مائی کولاچی کی جانب سے آتی بھی دکھائی دیتی ہے۔ ایک عینی شاہد نے پولیس کو جھگڑے اور پورے قصے کی تصدیق کردی۔

متعلقہ خبریں