جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

کراچی : حاملہ خاتون پر تشدد کرنے والا سیکورٹی گارڈ گرفتار

حاملہ خاتون پر

کراچی : حاملہ خاتون پر تشدد کرنے والے نجی کمپنی کے سیکورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

کراچی کے علاقے گلستان جوہر کے بلاک 17 میں دو روز قبل سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے حاملہ خاتون پر تشدد کی سی سی ٹی وی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سیکورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی کے چوکیدار نے چوروں کے ساتھ مل کر شہر کو لٹوایا ہے : مصطفیٰ کمال

خاتون نے مقدمے میں الزام لگایا ہے کہ سیکیورٹی گارڈ نے مبینہ طور پر یونین عہدیداران کے حکم پر تشدد کیا۔ خاتون 5 سے 6 ماہ کی حاملہ اور گھریلو ملازمہ ہے۔ خاتون کا بیٹا کھانا لے کر آیا تو سیکیورٹی گارڈز نے اندر داخلے کی اجازت نہ دی۔

پولیس کے مطابق خاتون بات چیت کے لئے آئی تو پرانی رنجش کی بناء پر یونین عہدیداروں نے تشدد کا حکم دیا۔ تشدد میں ملوث سیکیورٹی گارڈ کا تعلق بنگش سیکیورٹی کمپنی سے ہے، دیگر ملزموں کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں