جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی : فائرنگ اور حادثے میں 3 افراد جاں بحق، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

زخمی حالت

کراچی : مختلف واقعات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ پولیس نے دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

اسٹار گیٹ پیٹرول پمپ کے قریب پولیس مقابلہ ہوا، جس کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ زخمی ہونے والے ڈاکوﺅں کی شناخت 20 سالہ عاصم ولد قاسم عمر اور 22 سالہ اظہر ولد رفیق کے نام سے ہوئی۔ زخمی ڈاکوﺅں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : صوابی : موٹروے پر مسافر کوچ کو حادثہ، بچے سمیت تین افراد جاں بحق

دوسری طرف الاصف اسکوائر کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ زخمی ہونے والے شخص کو علاج کے لیئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ادھر میٹرو ویل بلاک 4 کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، جس کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ہلاک شخص کی شناخت رمیش کمارولد البیلہ کے نام سے ہوئی۔

وہاں سپر ہائی وے پنجاب بس اسٹاپ کے قریب واٹر ٹینکر اور ٹریلر میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں ڈرئیوار ہلاک ہوگیا۔

متعلقہ خبریں