جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی : پورٹ قاسم کے ملازمین کی کوسٹر کو منی بس کی ٹکر، تین افراد جاں بحق

پورٹ قاسم کے ملازمین

کراچی : منی بس کے ڈرائیور کی جانب سے ہونے والی لاپروائی کے نتیجے میں پورٹ قاسم کے ملازمین کی کوسٹر کو حادثہ پیش آگیا، جس نے تین افراد کی جان لے لی۔

کراچی کے علاقے لانڈھی بچہ جیل کے قریب منی بس نے کوسٹر کو ٹکر ماردی، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : موبائلیں آپس میں ٹکرانے سے رینجرز اور پولیس کے دو دو اہلکار زخمی

زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی ون کی مزدا رانگ وے پر تیزی سے آرہی تھی۔ کوسٹر کمپنی ملازمین کو پورٹ قاسم کی طرف لے جا رہی تھی۔

اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیئے گھروں سے تیار ہونے والے پورٹ قاسم کے ملازمین کام کے بجائے اسپتال پہنچ گئے اور اپنے تین ساتھیوں سے زندگی بھر کے لیئے دور ہوگئے۔

خیال رہے کہ ڈرائیورز کی جلدی کے باعث ہونے والا نقصان مسافروں کو منہ دینا پڑتا ہے۔ اس حادثے سے قبل کراچی ایم نائن پر کاٹھوڑ کے قریب بھی بس کا حادثہ ہوا، جس میں 25 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، موٹروے پولیس اور ریسکیو عملے نے فوری طور پر امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی نجی اسپتال منتقل کیا۔ حیدرآباد سے روانہ ہونے والی بس باراتیوں سے بھری ہوئی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ بس ڈرائیور نے تیز رفتاری سے ڈمپر کو ٹک ماری، جس کے باعث بس کا اگلا حصہ بری طرح متاثر ہوا۔

اس جلد بازی کے باعث خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، مگر جس گھر میں خوشیاں منانی تھیں اب وہاں لوگ ایک دوسرے کی عیادت کو جائیں گے اور آگے آنے والے ولیمے میں ماحول افسردہ ہوگا، شاید زخمی افراد اور ان کے اہل خانہ اس پروگرام کا حصہ بھی نہ بن پائیں۔

متعلقہ خبریں