جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

کراچی: این ای ڈی یونیورسٹی میں سیمینار کا انعقاد

کراچی:این ای ڈی یونیورسٹی میں موٹروے پولیس ڈسٹرکٹ پولیس, ٹریفک پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ٹریفک قوانین کی پاسداری کو قیقنی بنانے کے لیے سیمینار کا انعقاد کیا گیا. جس میں این ای ڈی یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی.

اس سیمینار میں این ای ڈی یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی. سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سول فیکلٹی کے ڈین میر شبر علی کا کہنا کے کہ تمام طلبہ و طلبات کو چاہیے کہ دوران ڈرائیونگ ہیلمٹ کا استعمال ضرور کریں۔ جس کے زریعے سے وہ اپنی زندگیاں محفوظ بناسکتے ہیں۔

دوسری جانب ڈی آئی جی موٹروے پولیس محمد سلیم کا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیمینار کا مقصد اپنی آنے والی نسل کو ٹریفک قوانین کا پاسدار بنانا ہے جس کے زریعے ہم اپنے بچوں کو ٹریفک حادثات سے محفوظ رکھ سکتے ہیں.

متعلقہ خبریں