جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی : بارہ سال پرانی لاش، پولیس کا مرحومہ کے بچوں کی گاڑیوں کا فارنزک کا فیصلہ

بارہ سال پرانی

کراچی : گلشن اقبال میں فلیٹ سے بارہ سال پرانی لاش کے باقیات ملنے کے واقعے کی تحقیقات کے سلسلے میں پولیس نے مرحومہ کے بچوں کی گاڑیوں کا فارنزک اور تلاشی کا فیصلہ کرلیا۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے فلیٹ سے بارہ سال پرانی زکیہ کی لاش ملنے کے واقعے نے ایک نیا رخ اختیار کرلیا۔ پولیس نے ذکیہ کے بچوں قیصر اور شگفتہ کی گاڑیوں کا فارنزک اور تلاشی کا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ قیصر اور شگفتہ کے استعمال میں دو گاڑیاں تھیں۔ قیصر اور شگفتہ گھنٹوں اپنی گاڑیوں میں بیٹھا کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : 12 سال پرانی لاش معمہ، پس پردہ کہانی کے لیئے تحقیقات جاری، مزید حقائق سامنے آگئے

گھر کے اندر سے ملنے والے گوشت کا ڈی این اے اور باقیات سے تفتیش کا رخ دوسری جانب جانے کا شبہ ہے۔

محبوب کے بیٹے نے شگفتہ کی موت سے قبل اسے کھانا دیا تھا۔ اہل محلہ کے بیانات کے مطابق کھانے دینے کے چار دن بعد شگفتہ کی موت ہوئی تھی۔

تفتیش کے مطابق ذکیہ کے بھائی نے شگفتہ کی موت کے بعد فلیٹ سے لیپ ٹاپ اور گاڑیوں کے کاغذات بھی چوری کئے تھے۔

متعلقہ خبریں