جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی : خاتون پر تیزاب پھینکنے والے 2 ملزمان گرفتار

تیزاب پھینکنے

کراچی : خاتون پر تیزاب پھینکنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

کراچی کے علاقے بلوچ کالونی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان گرفتار کرلیئے۔ ایس پی جمشید کوارٹر فاروق بجارانی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان تیزاب گردی میں ملوث ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مظفرگڑھ : زمین کے تنازعے پر باپ بیٹی پر تیزاب پھینک دیا گیا

ملزم دانش اور رفیق سگے باپ بیٹا ہیں۔ گزشتہ روز ملزمان نے خاتون جب گھر سے باہر نکلی تو تیزاب پھینکا اور فرار ہوئے، تیزاب سے خاتون کے چہرے کا بائیں جانب کا حصہ جھلس گیا، جبکہ تیزاب سے خاتون کے جسم کا کچھ حصہ بھی جھلسہ ہے۔

واقعہ کا مقدمہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئیں ہیں۔ خاتون کے شوہر کے مطابق تیزاب پھینکنے کا واقعہ خاندان میں دشمنی کا نتیجہ ہے۔

متعلقہ خبریں