جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی : ڈکیتیوں سے خوف پھیلانے والے کرولا گینگ کے 2 ملزمان

کرولا گینگ کے 2 ملزمان

کراچی : پولیس نے کرولا گینگ کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

کراچی پولیس کو اسنیپ چیکنگ کے دوران بڑی کامیابی مل گئی۔ فیروزآباد پولیس نے کرولا گینگ کے 2 ملزمان کو دھرلیا۔ کار کی تلاشی کے دوران 1 کلاشکوف، 2 پستول، 2 رائفل گرینڈ برامد ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : مسافروں کو لوٹنے والے وائٹ کرولہ گینگ کے ایک کارندے کو 32 سال قید کی سزا

ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی کے مطابق گرفتار ملزم جاوید اور یاسین کیخلاف 31 مقدمات درج ہیں۔ ملزمان قتل، اقدام قتل، پولیس پر فائرنگ میں ملوث ہیں۔

گرفتار ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں وادرات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کیلئے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

متعلقہ خبریں