جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی : گلشن اقبال اور دستگیر سے پھندا لگی دو لاشیں برآمد

دستگیر

کراچی : گلشن اقبال اور دستگیر سے پھندا لگی دو لاشیں برآمد کرلی گئیں۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 13 سی کے قریب گھر سے 2 دن پرانی پھندا لگی لاش برآمد کرلی گئی ہے۔ لاش کو قانونی کارروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ لاش کی شناخت 32 سالہ توفیق کے نام سے ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : عمر کوٹ میں ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، خواتین سمیت تین افراد جاں بحق

دوسری طرف دستگیر بلاک 9 کے قریب گھر سے بھی پھندا لگی لاش برآمد کی گئی ہے۔ لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ لاش کی شناخت 45 سالہ اللہ دتہ ولد محمد صدیقی کے نام سے ہوئی۔

متعلقہ خبریں