جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی : غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد کا قتل

غیرت کے نام

کراچی : سگے بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو آشنا سمیت قتل کردیا۔

ابراہیم حیدری کے علاقے میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد کو قتل کردیا گیا ہے۔ الیاس گوٹھ سے عورت اور مرد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال روانہ کر دیا گیا۔

مقتولہ امام زادی کے سگے بھائی نے فائرنگ کر کے بہن کو اس کے آشنا سمیت قتل کر دیا، ملزم فائرنگ کی ورادات کے بعد موقعے سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں غیرت کے نام پر قتل کیخلاف میوزیکل فلم ” کی جانا” ریلیز

مقتولہ کے دو بچے بھی معمولی زخمی ہیں، جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، دونوں بچوں کی عمریں 5 اور 6 سال ہیں۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے 30 بور کی گولیوں کے خول تحویل میں لے لیئے گئے ہیں اور شاہدین کے بیانات بھی قلمبند کیئے گئے، واقعے کی تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں