جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

کراچی : تعاقب کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے دو رینجرز اہلکار زخمی

دو رینجرز

کراچی : نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے گشت کرنے والے دو رینجرز اہلکار زخمی ہوگئے۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ رینجرز اہلکار ملیر میں چیکنگ کر رہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوانوں کو اہلکاروں نے رکنے کا اشارہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : پولیس نفری نہیں تو رینجرز کو الیکشن کرانے کی ذمہ داری دی جائے : خرم شیر زمان

انہوں نے مزید بتایا کہ رکنے کی بجائے فرار ہونے والے ملزمان کا موٹر سائیکل سوار رینجرز کے اہلکاروں نے تعاقب کیا۔ تعاقب پر ملزمان نے فائرنگ کردی، جس کے جواب میں رینجرز اہلکاروں نے بھی فائرنگ کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کی فائرنگ سے موٹر سائیکل گشت کرنے والے رینجرز کے دونوں اہلکار زخمی ہوئے۔

متعلقہ خبریں