جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

جامعہ کراچی کا 40 ہزار سے زائد طلبہ کے آن لائن امتحانات کا فیصلہ

40 ہزار سے

کراچی : جامعہ کراچی نے 40 ہزار سے زائد طلبہ کے آن لائن امتحانات کا فیصلہ کر لیا ہے۔

جامعہ کراچی میں طلبہ کے امتحانات کی آن لائن پالیسی تیار کر لی گئی ہے۔ جامعہ انتظامیہ نے 40 ہزار سے زائد طلبہ کے آن لائن امتحانات کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔

اکیڈمک کونسل نے پالیسی ڈینز کو منظوری کے لئے بھیج دی ہے، امتحانات کے 4 مختلف طریقہ کار ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈاؤ یونیورسٹی نے تمام عملے کی تنخواہ آدھی کردیں

سیشن اسسمنٹ، فائنل امتحانات، پریکٹیکل اسسمنٹ اور الحاق شدہ کالجوں کے امتحانات شامل ہوں گے، سیشن اسسمنٹ میں مڈ ٹرم اور کیس اسٹڈی، فائنل امتحانات میں اوپن بک، زبانی امتحانات، پریکٹیکل اسسمنٹ میں میتھاڈولوجی پاسٹ شامل کیا جائے گا۔

آن لائن امتحانات اسکائپ اور گوگل کلاس روم کے ذریعے سے لئے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں