جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پی ڈی ایم کے جلسے میں کراچی کی بات نہیں کی گئی : مصطفیٰ کمال

کراچی کی بات

کراچی : مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسے میں کراچی کی بات نہیں کی گئی، کراچی سے کشمور تک سندھ کے برے حالات کی ذمہ دار پیپلز پارٹی ہے۔

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ گزشتہ روز پی ڈی ایم کے جلسے میں کراچی کی بات نہیں کی گئی۔ کراچی میں لسانی بنیادوں پر7 اضلاع بنادیے گئے۔ ایک ماہ قبل وزیراعظم 1100 ارب کا کراچی پیکیج دے کرگئے۔ ہم نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ کراچی پیکیج لالی پاپ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کیپٹن صفدر کی گرفتاری، ریاست نے دباؤ ڈال کر اسٹنگ آپریشن کیا : محمد زبیر

انہوں نے کہا کہ کراچی میں کتے کے کاٹنے کے بعد لگائی جانے والی ویکسین تک دستیاب نہیں ہے۔ کورونا سے معیشت بحال نہیں ہوئی لیکن بجلی مہنگی کردی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن حکومت گرانے اور حکومت بچانے کی کوششوں میں مصروف ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے تمام تر اختیارات اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں۔ پی پی کے رہنماء ایسے تقریریں کرتے ہیں جیسے کبھی حکومت میں رہے ہی نہیں۔ کراچی سے کشمور تک سندھ کے برے حالات کی ذمہ دار پیپلز پارٹی ہے۔ عمران خان وعدہ کرکے آئے تھے کہ سندھ کے حالات بدل دیں گے۔

متعلقہ خبریں