جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

کراچی کا درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری رہنے کا امکان

کراچی: ہیٹ اسٹروک کا خطرہ ٹل گیا، تاہم گرمی کی شدت برقرار ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

کراچی کا موسم آج جزوی ابر آلود اور مرطوب رہےگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے اوقات میں کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35سے37 کے درمیان رہنےکا امکان ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ہے جبکہ ہواوں کا رخ جنوب سے مغرب کی جانب ہے۔ بحیریہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان وایو بھی تھم گیا۔ اب شہرکی ساحلی پٹی کو طوفان سے کوئی خطرہ نہیں، تاہم شہرقائد میں ہلکی بارش کا امکان ہے،

متعلقہ خبریں