کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 10 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، آئندہ چند روز میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج دن میں موسم خشک اور رات میں سرد رہے گا، شہر میں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواچل رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں سرد ہوائیں، درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگیا
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ دن میں درجہ حرارت 24 سینٹی گریڈ تک رہے گا، دن میں ہوا 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔