جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

کرینہ نے دوسرے بیٹے کی پیدائش کو زندگی کی سب سے بڑی خوشی قرار دیدیا

پیدائش

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے کہا کہ دو بیٹوں کے حمل کا تجربہ کرنے کے بعد خوش ہوں کیونکہ میں اس دوران خوب لطف اندوز ہوئی۔

بھارتی میڈیا کو حال ہی میں دیے گئے انٹرویو کے دوران کرینہ نے انکشاف کیا کہ دوسرے بچے کی پلاننگ سے قبل سیف علی خان سے سیروگیسی سے متعلق گفتگو کی تھی۔

کرینہ نے بتایا کہ اس وقت میں سوچ رہی تھی کہ ہمیں کیا کرنا چاہیے؟ کیا ہمیں سیروگیسی کا انتخاب کرنا چاہیے؟ اس وقت سیروگیسی ایک عارضی خیال تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کرینہ کپور نے اپنے دوسرے بیٹے’ جئے‘ کا اصلی نام بتادیا

بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ نے دوسرے بیٹے کی پیدائش کے وقت کو زندگی کی سب سے بڑی خوشی قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: کرینہ اور سیف کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش 

اداکارہ کا کہنا تھا کہ دو بیٹوں کے حمل کا تجربہ کرنے کے بعد خوش ہوں کیونکہ میں اس دوران خوب لطف اندوز ہوئی۔

خیال رہے کہ سیف اور کرینہ کے دوسرے بیٹے کی پیدائش رواں سال فرور ی میں ہوئی تھی جس کا نام جہانگیر علی خان رکھا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں