جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کشمیر کو بیچنے کا منصوبہ بنایا، تو میرا ہاتھ اور ان کے گریبان ہوں گے: سراج الحق

پاکستان

اسلام آباد: جماعت اسلامی کے اسلام آباد مارچ میں کشمیر کے حق میں قراداد منظور، انسانی حقوق کی عالمی تنظیم سے لاک ڈاؤن کو ختم کروائے، سراج الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کا سب سے طویل محاصرہ کشمیر میں جاری ہے۔

جماعت اسلامی کی جانب سےجڑواں شہروں میں ‘نکلو کشمیر کی خاطر’ ریلی کا انعقاد کیا گیا، مارچ میں کشمیر کے حق میں قراداد بھی منظور کی گئی، قرارداد میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیم سے مطالبہ کیا گیا کہ کشمیر میں لاک ڈاون ختم کرایا جائے اور حکومت پاکستان حق خود ارادیت پر کسی قسم کی سودے بازی نہ کرے۔

حکومت پاکستان جموں و کشمیر کی آزادی کیلئے نیشنل ایکشن پلان مرتب کرے قرارداد میں ترکی، ملائشیا اور چین کا کشمیر پر پاکستان کی حمایت میں بیان کا خیر مقدم بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سابقہ اور موجودہ حکومت نے ملک کا حلیہ بگاڑ دیا ہے: سراج الحق

صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کشمیر مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندو ستان کے قابض فوجیوں نے کشمیروں سے آزادی چھینی، کشمیر میں 10 ہزار عورتیں بے آبرو ہوئیں، کیا اس کی کوئی سزا نہیں؟ پاکستان کی 22 کروڑ عوام کے ہوتے ہوئے کشمیر کا سودا نہیں ہو سکتا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت کشمیر کیلئے جہاد کا اعلان کرے، بھارت کے ساتھ تعلقات ختم کیئے جائے، ایک جمعے کے بعد حکومت کشمیر کو بھول گئی، اگر مجھے پتہ چلا کہ کشمیر کو بیچنے کے حوالے سے کوئی منصوبہ بنایا تو میرا ہاتھ اور ان کا گریبان ہوں گے۔

کشمیر مارچ میں بھارتی بربریت کی دیگر قیادت نے بھی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ کشمیر کی آزادی کیلئے اقدامات کیئے جائیں۔

متعلقہ خبریں