جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

کشمیر پریمیئر لیگ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

کشمیر پریمیئر لیگ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) انتظامیہ نے ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔

6 اگست سے 17 اگست 2021 تک مظفر آباد میں 10 روزہ کرکٹ ایونٹ میں چھ ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

 ٹیموں میں راولاکوٹ ہاکس ، کوٹلی لائنز ، میرپور رائلز ، مظفر آباد ٹائیگرز ، اوورسیز واریئرز اور باغ اسٹالیئنز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کو سمجھنا چاہیئے کے پی ایل میں کرکٹ کھیلی جارہی ہے سیاست نہیں ہورہی

کے پی ایل کا افتتاحی میچ 6 اگست کو راولا کوٹ ہاکس اور میرپوررائلز کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ کوالیفائر میچ 14 اگست کو ، ایلیمینیٹر ون کا میچ 15 اگست اور دوسرا ایلیمینیٹر 16 اگست کو کھیلا جائے گا۔

کشمیر پریمیئر لیگ کے 19 میں سے 12 میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے اور ٹورنامنٹ کا فائنل 17 اگست کو کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کے پی ایل میں بھارتی سازشوں کی پاکستان کی مذمت

کے پی ایل شیڈول:

6 اگست، جمعہ: میرپور رائلز بمقابلہ راولاکوٹ ہاکس

7 اگست، ہفتہ: باغ اسٹالیئنز بمقابلہ کوٹلی لائنز

7 اگست، ہفتہ: اوورسیز واریئرز بمقابلہ مظفرآباد ٹائیگرز

8 اگست، اتوار: میرپور رائلز بمقابلہ باغ اسٹالیئنز

8 اگست، اتوار: راولاکوٹ ہاکس بمقابلہ کوٹلی لائنز

9 اگست، پیر: اوورسیز واریئرز بمقابلہ میرپور رائلز

9 اگست، پیر: راولاکوٹ ہاکس بمقابلہ مظفرآباد ٹائیگرز

10 اگست، منگل : مظفرآباد ٹائیگرز بمقابلہ کوٹلی لائنز

10 اگست، منگل: باغ اسٹالیئنز بمقابلہ اوورسیز واریئرز

11 اگست، بدھ: راولاکوٹ ہاکس بمقابلہ باغ اسٹالیئنز

11 اگست، بدھ: کوٹلی لائنز بمقابلہ میرپور رائلز

12 اگست، جمعرات: باغ اسٹالیئنز بمقابلہ مظفرآباد ٹائیگرز

12 اگست، جمعرات: راولاکوٹ ہاکس بمقابلہ اوورسیز واریئرز

13 اگست، جمعہ: اوورسیز واریئرز بمقابلہ کوٹلی لائنز

13 اگست، جمعہ: مظفرآباد ٹائیگرز بمقابلہ میرپور رائلز

14 اگست، ہفتہ: کوالیفائر (1 بمقابلہ 2)

15 اگست، اتوار: ایلیمینیٹر1 (3 بمقابلہ 4)

16 اگست، پیر: ایلیمینیٹر2 (کوالیفائر ہارنے والی ٹیم بمقابلہ ایلیمینیٹر 1 جیتنے والی ٹیم)

منگل 17 اگست: فائنل

یہ بھی پڑھیں: کے پی ایل؛ سابق انگلش کرکٹر مونٹی پنیسر کو بھی بھارت کی دھمکی

متعلقہ خبریں