جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کشمیریوں کو نسل در نسل مظالم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے : دفتر خارجہ

کشمیریوں کو نسل در نسل

اسلام آباد : دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کو نسل در نسل مظالم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ آر ایس ایس اور بی جے پی کا ایجنڈا جرائم پر مشتمل ہے۔ بھارت ماورائے عدالت قتل کر رہا ہے، سرچ آپریشن کے ذریعے کشمیریوں کو شہید کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کشمیر سے آخری ہندوستانی فوجی کے انخلاء تک جدوجہد جاری رہے گی : وزیر اعظم آزاد کشمیر

انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ سے زائد جعلی ڈومیسائل جاری کئے گئے ہیں۔ یہ سب جرائم بھارت کو جواب دہ بنانے کے لئے کافی ہیں۔ بین الاقوامی برادری کو کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو سمجھنا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نسل در نسل کشمیریوں کو مظالم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کشمیری شہدا آج بھی پاکستانی پرچم کے ساتھ دفن ہو رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں