جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

بھارتی افواج کشمیری نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کر رہی ہیں : علی امین گنڈاپور

بھارتی افواج کشمیری

اسلام آباد : علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ نام نہاد سرچ آپریشنز میں بھارتی افواج کشمیری نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کر رہی ہیں۔

وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے جاری بیان میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی افواج کشمیری نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کر رہی ہیں۔ نام نہاد سرچ آپریشنز میں کشمیریوں کو شہید کرنے کا سلسلہ بے دریغ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم آج اقوام متحدہ کی توجہ بھارتی مظالم کی جانب دلوائیں گے : فواد چوہدری

انہوں نے کہا کہ بھارت جعلی ڈومیسائل کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کر رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ سے اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کریں گے، مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت کو بے نقاب کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کے تمام فورمز پر کشمیریوں کے حقوق کی آواز بھرپور انداز میں اٹھاتا رہے گا۔ ترک صدر کی جانب سے کشمیریوں کی بھرپور حمایت پر ترک حکومت اور عوام کو سلام پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں