جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

کشمیریوں کی زندگیوں کو خطرہ ہے، بھارت یکساں اور منصفانہ سلوک کرے : امریکی خارجہ کمیٹی

کشمیریوں کی زندگیوں

واشنگٹن : امریکی خارجہ کمیٹی کے رکن نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی زندگیوں اور معاش کو خطرہ ہے، ہندوستان شہریوں کے ساتھ یکساں اور منصفانہ سلوک کرے۔

مقبوضہ کشمیر سے متعلق کانگریس مین اور خارجہ کمیٹی کے رکن ڈیوڈ ٹرون نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں حفاظتی سازوسامان اور طبی عملے کی کمی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں موجود ڈاکٹر حکومتی خوف میں مبتلا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے جموں و کشمیر کے رہائشیوں کی زندگیوں اور معاش کو خطرہ ہے۔ ہندوستان تمام شہریوں کے ساتھ یکساں اور منصفانہ سلوک کرے۔

متعلقہ خبریں