جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سیلاب سے نمٹنے کیلئے تیاریاں مکمل رکھیں، کوتاہی برداشت نہیں کروں گا : عثمان بزدار

سیلاب سے

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام سیلاب سے نمٹنے کیلئے پہلے سے تیاریاں مکمل رکھیں، انتظامات میں کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے بغیر پروٹوکول ہیڈ قادر آباد کا دورہ کیا اور بیراج میں پانی کی آمد اور اخراج کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مون سون سیزن سے قبل ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے پیشگی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ متعلقہ حکام سیلاب سے نمٹنے کیلئے پہلے سے تیاریاں مکمل رکھیں، انتظامات میں کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔ تمام انتظامات کو فی الفور حتمی شکل دی جائے۔ ماضی کے ادوار میں وقت آنے پر نمائشی کام کرنا محکموں کی عادت رہی ہے۔ اب ایسا ہوتا ہے نہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں : حکومتی کاوشوں سے ملکی معیشت پر چھائے سیاہ بادل چھٹ چکے : فردوس عاشق

وزیراعلی عثمان بزدار نے ہیڈ قادرآباد میں محکمہ آبپاشی کے ریسٹ ہاؤسز اور رہائشی عمارتوں کی بحالی کے لئے ہدایات دیں اور محکمہ آبپاشی کی کالونی سے بیراج تک سڑک کی ازسرنو تعمیر کا حکم بھی دیا۔

وزیر اعلی کو بیراج کی موجودہ صورتحال، پانی کی آمد اور اخراج کے بارے میں بریف کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ قادر آباد بیراج میں اس وقت پانی کا ذخیرہ 32 ہزار کیوسک ہے۔ قادر آباد بلوکی لنک کینال کو 22 ہزار کیوسک پانی دیا جا رہا ہے اور دس ہزار کیوسک دریا میں چھوڑا جا رہاہے۔

متعلقہ خبریں