جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

خاموش رہیں! نیوزی لینڈ ٹیم کہیں اسٹیڈیم میں شور کے باعث میچ منسوخ نہ کردے

شعیب

لاہور: شعیب اختر نے نیوزی لینڈ کرکٹ کی ٹیم پر طنزیہ ٹویٹ کردیا۔

راولپنڈی ایکپریس شعیب اختر نے پاک نیوزی لینڈ میچ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری تمام پاکستانی شائقین سے درخواست ہے کہ وہ خاموش رہیں اور زیادہ لطف اندوز نہ ہوں اور شور نا مچائیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کو شکست دیکر پاکستان ٹیم ٹورنامنٹ کی فیورٹ بن گئی ہے: کین ولیمسن

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ اس بات کا ہر ممکن امکان ہے کہ نیوزی لینڈ اسٹیڈیم کے اندر بہت زیادہ شور کی وجہ سے میچ کو منسوخ کرنے کا کہہ دے کیونکہ اس دفعہ وہ سیکورٹی خدشات کی بنا پر نہیں کہ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بناکر نیوزی لینڈ نے یکطرفہ طور پر دورہ پاکستان ختم کردیا

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ نے میچ شروع ہونے تھوڑی دیر قبل ہی سکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر دورہ پاکستان ختم کردیا تھا۔

متعلقہ خبریں