جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

خلیجی خطے میں بڑھتی کشیدگی، جاپان کے وزیراعظم سعودی عرب پہنچ گئے

جاپان

ریاض: خلیجی خطے میں بڑھتی کشیدگی میں اضافے کے پیش نظر جاپان کے وزیراعظم سعودی عرب پہنچ گئے۔

جاپان کے وزیراعظم شِنزو آبے مشرقِ وسطیٰ کے 3 ممالک کے دورے پر روانہ ہونے کے بعد سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر بن عبد العزیز نے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا، جاپانی وزیر اعظم دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے سلسلے میں خطے کا دورہ کررہے ہیں جس کا آغاز سعودی عرب سے کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روسی صدر کا شام کا غیر متوقع دورہ، بشارالاسد سے ملاقات

جاپان کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور عمان کے ساتھ جو دوستانہ تعلقات قائم کیے ہیں اُنکی بنیاد پر میں رہنماؤں پر زور دوں گا کہ وہ مذاکرات اور معقول اقدامات کے ذریعے خطے میں استحکام کی کوشش کریں۔

جاپان کے وزیراعظم کا یہ دورہ ایسے موقع پر ہو رہا ہے جب سیلف ڈیفنس فورسز، ایس ڈی ایف کے گشتی ہوائی جہاز مشرقِ وسطیٰ روانہ ہو رہے ہیں، اُن کا مِشن تجارتی بحری نقل و حمل کی حفاظت بڑھانے میں بھی مدد فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں