جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

خالد مقبول صدیقی کو کابینہ میں واپس لائیں گے، وزیراعظم

عمران خان

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت اجلاس میں 16 میں سے 15 نکات کی منظوری دے دی، وزیراعظم نے کہا کہ ایم کیو ایم اہم اتحادی ہے اور خالد مقبول صدیقی کو کابینہ میں واپس لائیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس ہوا جس میں 16 نکات زیر غور آئے اور 15 نکات کی منظوری دی گئی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے مریم نواز اور جاوید لطیف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی گئی، سرکولیشن سمری کے ذریعے کابینہ نے نام ڈالنے کی منظوری دی۔

یہ بھی پڑھیں: خالد مقبول صدیقی کا وزارت چھوڑنے کا اعلان: کراچی

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کے وزارت چھوڑنے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی جماعتوں نے حکومت کا ہر مشکل میں ساتھ دیا، ایم کیو ایم اہم اتحادی ہے اور خالد مقبول صدیقی کو کابینہ میں واپس لائیں گے، اتحادیوں کے تمام مطالبات پر پیش رفت ہورہی ہے، حکومتی کمیٹی تمام اتحادیوں سے مسلسل رابطے میں رہتی ہے۔

کابینہ اجلاس میں کراچی، پشاور، لاہور اور ملتان میں کثیر المنزلہ عمارتوں کی پالیسی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جس پر کابینہ نے بڑے شہروں میں کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر کی منظوری دے دی۔

متعلقہ خبریں