جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی میں مردم شماری کے معاملے پر ڈنڈی نہیں ڈنڈا مارا گیا : خالد مقبول صدیقی

ڈنڈی نہیں ڈنڈا

کراچی : خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ کراچی کے لوگوں کو مستقل نشانہ بنایا جارہا ہے، کراچی میں مردم شماری کے معاملے پر ڈنڈی نہیں ڈنڈا مارا گیا۔

ایم کیوایم پاکستان کے کے کنوینیر خالد مقبول صدیقی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سپریم کورٹ نے کرچی سے تجاوزات کے خاتمے کا حکم دیا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اعلیٰ عدالتوں کا احترام ہے، فیصلوں میں نیک نیتی پر شبہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیصلوں پر عملدرآمد کے طریقہ کار پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ علاقوں کے چناؤ میں بھی کئی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ غریب لوگوں کو جعلی دستاویزات دے کر دھوکا دیا گیا۔ تجاوزات آپریشن میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہورہے۔ کراچی کے لوگوں کو مستقل نشانہ بنایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سب سے سستا تیل پاکستان میں ہے، ملک دیوالیہ تھا، آج کرنٹ اکاؤنٹ پلس میں ہے

ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس صاحب ہماری سیاسی انکروچمنٹ پر بھی نوٹس لیں۔ کراچی میں مردم شماری کے معاملے پر ڈنڈی نہیں ڈنڈا مارا گیا۔ کراچی کے شہریوں کو دیوار سے لگایا جارہا ہے۔ چیف جسٹس صاحب یہ شہر آپ سے فریاد کرتا ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم بھی تجاوزات ختم کرنے کے حامی ہیں۔ کراچی میں تجاوزات کچھ فطری عمل بھی ہے۔ 20 سال کے دوران منصوبے کے تحت تجاوزات قائم کی گئیں۔

ایم کیو ایم رہنماء کا کہنا تھا کہ سندھ سیکریٹریٹ سندھی سیکریٹریٹ نہیں ہونا چاہیے۔ جعلی مردم شماری، جعلی ڈگریوں کے ذریعے انکروچمنٹ ہورہی ہے۔

متعلقہ خبریں