جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

خلیل الرحمن قمر کی بہت بڑی مداح ہوں: حریم فاروق

حریم فاروق

اسلام آباد: اداکارہ حریم فاروق نے کہا کہ ان کی نظر میں مرد اور خواتین دونوں قابل احترام ہیں اور خود کو خلیل الرحمن قمر کی مداح قرار دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق حریم فاروق نے کہا کہ خلیل الرحمن قمر اور ماروی سرمد کے تنازع کے علاوہ معاشرے میں بہت سے مسائل ہیں جن پر بات کرنے کی ضرورت ہے اور آج کا معاشرہ اچھے اور برے سے بخوبی آگاہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حریم فاروق سردی میں کانپتے ڈلیوری بوائے کی حمایت میں بول پڑیں

اداکارہ نے بتایا کہ وہ زندگی کے برے اورا چھے تجربات سے بہت کچھ سیکھتی ہیں اور خود کو ہر حال میں مثبت رکھنے کی کوشش کرتی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ خلیل الرحمن قمر کی بہت بڑی مداح ہیں لیکن ان کے ساتھ ابھی کام نہیں کرنا چاہتیں۔

متعلقہ خبریں