جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

خان صاحب، اپنے ساتھ بیٹھے مافیا کی فکر نہ کریں، غریب عوام پر بھی رحم کریں: نفیسہ شاہ

نفیسہ

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے بیان میں کہا ہے کہ پٹرول، آٹا، چینی اور ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ سمجھ سے بالاتر ہے۔

پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 62 پیسے فی یونٹ اضافہ اور یوٹیلٹی اسٹور پر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا برائے راست بوجھ غریب عوام پر پڑے گا۔

نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ نام نہاد تبدیلی سرکار نے عوام کو مہنگائی اور سونامی میں ڈبو کر عوام کا جینا اجیرن بنا دیا ہے،تبدیلی سرکار کے غربت کے خاتمے، صحت اور عوام کو ریلیف دینے سے متعلق تمام دعوے ایک ایک کر کے جھوٹے ثابت ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سلیکٹیڈ حکومت چاہتی ہے کہ انہیں ماورائے عدالت اور غیر قانونی اختیارات دیئے جائیں : نفیسہ شاہ

ان کا کہنا تھا کہ معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کی ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق عجیب منطق پیش کی ہے، پٹرول اور ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر عجیب منطق پیش کرنے والے اشیاء کی قیمتوں میں اضافے پر کیا منطق پیش کریں گے؟

نفیسہ شاہ کا وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خان صاحب، صرف اپنے ساتھ بیٹھے مافیا اور اے ٹی ایمز کی فکر نہ کریں کچھ غریب عوام پر بھی رحم کریں۔

متعلقہ خبریں