جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

خان صاحب نے تیاری پکڑی ہے، ہم مکمل تیار ہیں: رانا ثناءاللہ

رانا ثناءاللہ

اسلام آباد: رانا ثناءاللہ کا خان صاحب نے تیاری پکڑی ہے، ہم مکمل تیار ہیں، جب خان صاحب آنے کا ارادہ ظاہر کریں گے تو ریڈ زون دوبارہ سیل کریں گے۔

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کا صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا ک عمران خان جیسے شخص سے بات ممکن نہیں، خان صاحب نے تیاری پکڑی ہے، ہم مکمل تیار ہیں، ریڈ زون کو آج کھول رہے ہیں، جب خان صاحب آنے کا ارادہ ظاہر کریں گے تو دوبارہ سیل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عدلیہ کا فیصلہ عمران خان کے حق میں آئے گا: فیصل جاوید

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ مظاہرین کے لیے جدید طریقہ اختیار کیا جائے گا، ڈرون کے استعمال پر بھی غور کیا جائے گا، صوبوں سے پولیس فورس مانگی ہے، صوبوں نے نفری بھجوانے سے انکار کیا تو انکے خلاف آئین کے تحت کارروائی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری سیکیورٹی فورسز طالبان کے مسئلے سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں، گھبرانے کی کوئی بات نہیں، مسلح افواج طالبان والے مسئلے کو حل کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں