جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

بلدیاتی انتخابات میں ادارے نیوٹرل رہے تو خان صاحب پریشان ہوگئے: بلاول بھٹو

بلاول

اسلام آباد: بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ خان صاحب مہم چلا رہے ہیں کہ ادارے نیوٹرل نہ رہیں، بلدیاتی انتخابات میں ادارے نیوٹرل رہے تو یہ لوگ پریشان ہوگئے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بار بار سندھ کے بلدیاتی انتخابات کی بات ہورہی ہے، مناسب ہوتا بلدیاتی الیکشن سے متعلق سندھ اسمبلی میں آواز اٹھائی جاتی۔

یہ بھی پڑھیں: بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر اظہار تشکر، جیالوں کو دوسرے مرحلے کیلئے تیاریوں کی ہدایت

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی عوام کے لیے 3نسلوں سے جدوجہد کررہی ہے، آمر کے سامنے بھی پیپلز پارٹی کے جیالے ڈٹ کر کھڑے رہے، ہم نے ضیا الحق کا دور دیکھا اور آمریت کا مقابلہ کیا، ملک میں دھاندلی ہوتی تھی تو وہ پیپلز پارٹی کو روکنے کیلئے ہوتی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ خان صاحب مہم چلا رہے ہیں کہ ادارے نیوٹرل نہ رہیں، بلدیاتی انتخابات میں ادارے نیوٹرل رہے تو یہ لوگ پریشان ہوگئے، شفاف انتخابات ہوئے تو انہیں بھاگنے کی جگہ نہیں ملے گی، 2018 کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی اور انہیں یہاں بٹھایا گیا۔

متعلقہ خبریں