جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

خانیوال: بس الٹنے سے 6 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

جاں

خانیوال: پل رانگو میں بس الٹنے سے 6 مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

خانیوال کے نواحی علاقے پل رانگو پر اے سی بس الٹ گئی جس کے باعث چار مسافر موقع پر ہی جاں بحق اور متعدد شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی آپریشن کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید 2 افراد دم توڑ گئے جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی۔

عینی شاہدین کے مطابق بس لاہور سے ملتان جا رہی تھی اور بس موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے الٹ گئی۔

ذرائع کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کے باعث مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

متعلقہ خبریں