جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

خانیوال: پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

خانیوال

خانیوال: آٹھ روز قبل پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

خانیوال کے کھوکھر آباد چوک کے نزدیک ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے میاں بیوی کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مرنے والے جوڑے کی شناخت شفیق اور ساجدہ کے نام سے ہوئی ہے جنہوں نے آٹھ روز پہلے پسند سے شادی کی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مختلف پہلووں سے تفتیش کی جارہی ہے اور فرار ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں