جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

خانیوال: وین نہر میں جا گری، ایک ہی خاندان کے گیارہ افراد جان بحق

نہر

خانیوال: وین نہر میں گرنے کا المناک حادثہ، ایک ہی خاندان کے گیارہ افراد جان سے گئے، ریسکیو اہلکاروں نے تمام افراد کی لاشیں نکال لیں۔

خانیوال کے علاقے تلمبہ کے نزدیک میلسی لنک کینال پل باہمن والا پر وین نہر میں جا گری، وین میں ایک ہی خاندان کے نو افراد سمیت بارہ افراد سوار تھے۔ متوفی شیخوپورہ میں ایک فوتگی میں شریک ہوکر واپس میاں چنوں جارہے تھے۔

پولیس کے مطابق وین میں سوار فیملی نے آخری کال عبدالحکیم نامی علاقے سے کی تھی۔ وین کا سراغ سوار افراد کے موبائل کی آخری لوکیشن سے کیا گیا۔ حادثے کے سبب وین میں سوار تمام بارہ افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ وین میں مجموعی طور نو افراد کی لاشیں موجود تھیں۔ جن میں میاں چنوں کی صبا عمران، امل عمران، دعا فاطمہ شامل ہیں۔

مرنے والوں میں وک اعظم کی جمیلہ بیگم، شبنم، ثنا اور عائشہ بھی شامل ہیں۔ ان کے علاوہ گلزار اور زینب شامل ہیں۔ وین میں سوار اعجاز اور صفدر کی لاشیں چھب کلاں کے قریب سے نکال لی گئیں۔

متعلقہ خبریں