جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

کھانسی سے کورونا کی تشخیص کرنے والی ایپ تیار

کھانسی

مہلک وبا کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے متعدد جدید ٹیسٹنگ کٹس تیار کی جاچکی ہیں لیکن اب کھانسی سے کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والی موبائل ایپ تیار کرلی گئی ہے۔

جرمنی کی ایک ٹیکنالوجی کمپنی ایک ایسی ایپ بنانے میں مصروف ہے جو کھانسی کی آواز ریکارڈ کرے گی اور اس کا تجزیہ کرکے بتائے گی کہ کھانسنے والا شخص کورونا وائرس سے متاثرہ ہے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چند سیکنڈ میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے مشین ایجاد

اس ایپ کے تحت صارفین کو اپنی کھانسی اور چھینک ریکارڈ کرنے کے لیے کہا جائے گا جس کے بعد ایپ ان آوازوں کو کووڈ-19 کے مریضوں کی آواز کے ساتھ موازنہ کر کے وائرس کی تشخیص کرے گی۔

دوسری جانب کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ایپ صارفین کی عمر، جنس اور صحت سے متعلق تمام تر معلومات لوگوں کی ریکارڈنگ سننے کے بعد خود ہی پہچان لے گی۔

متعلقہ خبریں