جی ٹی وی نیٹ ورک
صحت

خراٹے لینے والے شخص کے ساتھ سونا صحت کیلئے خطرناک ثابت

خراٹے

سوتے وقت بہت سے لوگوں کو خراٹے لینے کی عادت ہوتی ہے جو کسی کو ہی بری لگتی ہے کیونکہ یہ نیند خراب کرنے کا باعث بھی بنتی ہے۔

اس حوالے سے کینیڈا کی کوئنز یونیورسٹی نے ایک مطالعہ بھی کیا جس کے مطابق خراٹے لینے والے شخص کے ساتھ سونا انسانی صحت پر منفی اثرات ڈالتا ہے۔

مطالعے کے مطابق خراٹے لینے والے شخص کے ساتھ سونے والے شخص کی نیند متاثر ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ نیند متاثر ہونے کے باعث دماغی اور جسمانی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نیند خراب ہونے کے باعث بے چینی اور ڈپریشن کے خطرات میں اضافہ ہوجاتا ہے اور ساتھ ہی موٹاپے اور فالج جیسی خطرناک بیماریوں کے بھی واضح امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سبز چائے کا استعمال مضر صحت ہوسکتا ہے

برائٹ سائڈ کی رپورٹ کے مطابق نیند پوری نا ہونے کی وجہ سے صحت پر منفی اثرات پڑتے ہیں کیونکہ انسان کے جسم میں رات کے وقت بے شمار فنکشنز ہورہے ہوتے ہیں جس میں حافظے میں استحکام اور میٹابولزم کے نظام بہتری شامل ہے۔

جو لوگ رات میں خراٹوں کی وجہ سے جاگ جاتے ہیں تو دن بھر ان کی کارکردگی متاثر رہتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے اس کی وجہ سے آپ کے اپنے ساتھی کے ساتھ تعلق بھی خراب ہوتا ہے کیونکہ مسلسل خراٹے دوسرے شخص کی نیند میں کمی اور چڑچڑاہٹ پیدا کردیتی ہے۔

لندن کے امپیریل کالج آف سائنس کے مطالعے کے مطابق تیز آوازوں کی وجہ سے بلند فشار خون ہوجاتا ہے جب کہ اس سے کانوں کی سماعت بھی متاثر ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں