جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

خواجہ اجمیر نگری اور یوسف پلازہ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا

خواجہ اجمیر نگری

کراچی : خواجہ اجمیر نگری اور یوسف پلازہ پولیس نے مقابلے کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

خواجہ اجمیر نگری تھانے کی حدود میں ہونے والے پولیس مقابلے کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار ڈاکو سے اسلحہ اور چھینا ہوا سامان بھی برآمد کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 ملزمان گرفتار

دوسری طرف یوسف پلازہ تھانہ کی حدود میں ہونے والی پولیس کی کارروائی کے دوران منشیات اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے 50 کلو سے زائد چرس بھی برآمد کرلی گئی۔

متعلقہ خبریں