جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

خوبرو اداکار فواد خان آج 38 برس کے ہوگئے

فواد خان

پرکشش شخصیت، رعب دار آواز اور جاندار اداکاری کے ذریعے انتہائی کم وقت میں سپر اسٹار بننے والے فواد خان آج 38 برس کے ہوگئے۔

ڈرامہ سیریل ہم سفر سے کامیابیوں کی بلندیوں کو چھونے والے فواد خان نے اپنی اداکاری کے جوہر بکھیرتے ہوئے نہ صرف پاکستانیوں سے داد حاصل کی بلکہ ہمسایہ ملک کے باسیوں کو بھی اپنا گروید کیا۔

فواد کا جادو ‘ زندگی گلزار ہےِ ‘ کے ذریعے ہندوستانی شائقین پر طاری ہوا اور فلم "خوبصورت” کا شرمیلا اور کم گو پاکستانی اداکار بھارت میں راتوں رات اسٹار بن کر جگمگانے لگا۔

یہ بھی پڑھیں: فہد مصطفیٰ کا پی سی بی پر برہمی کا اظہار

فلم "خوبصورت” کی کامیابی کے بعد فواد خان نے "کپور اینڈ سنز” اور "اے دل ہے مشکل” میں بھی اپنی اداکاری سے شائقین کے دل جیتے۔

گذشتہ کچھ عرصے سے بھارت میں جاری انتہا پسندی اور عدم برداشت کی وجہ سےفواد خان بالی ووڈمیں کوئی فلم نہیں کررہے ہیں تاہم ان کی آنے والی فلموں میں پاکستانی فلم "مولاجٹ 2 "سر فہرست ہے۔

متعلقہ خبریں