جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

فردوس عاشق پر ن لیگ کی تنقید پر حیرانی ہے : خرم شیر زمان

فردوس عاشق پر ن لیگ

کراچی : خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ فردوس عاشق پر ن لیگ کی تنقید ایسے ہے جیسے الٹا چور کتوال کو ڈانٹے۔

پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ اے سی سیالکوٹ سونیا صدف کے ساتھ فردوس عاشق کے سخت لہجے پر ن لیگ کی تنقید حیران کن ہے، ن لیگ کی تنقید ایسے ہے جیسے الٹا چور کتوال کو ڈانٹے۔

یہ بھی پڑھیں : جعلی راجکماری کو ججز اور عدالتی احترام کی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے : فردوس عاشق

انہوں نے کہا کہ قوم نہال ہاشمی، جاوید لطیف اور رانا ثناءاللہ کا سرکاری افسران کے ساتھ دھمکی امیز رویہ نہیں بھولے۔ حکومت اور بیوروکریسی دونوں فرائض و کوتاہی پر عوام کے جوابدہ ہیں۔ بیوروکریسی کا کام حکومتی پالیسیوں پر عملدرآمدکے ذریعے عوام کو ریلیف دینا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے حکمران بھی اپنے محلوں سے باہر نکلیں اور چھاپا مار کارروائیوں کا حصہ بنیں۔ سندھ حکومت شوبازیوں اور کمیشن وصولی کے بجائے عوامی خدمت کرے۔ تحریک انصاف کے سخت اقدامات کا مقصد عوامی مفاد کا تحفظ ہے۔

متعلقہ خبریں