جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پنجاب اور کے پی میں آئی جی کی تبدیلی ممکن اور سندھ میں نہ ہونا خطرناک ہے : خورشید شاہ

سکھر : خورشید شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی کی سونامی لا دی ہے۔ پنجاب اور کے پی کے میں چار چار آئی جی تبدیل ہونا اور سندھ میں آئی جی تبدیل نہ ہونا انتہائی خطرناک بات ہے۔

پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنماء خور شید شاہ نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی کی سونامی لا دی ہے، سونامی تباہی کا نام ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ روزانہ 12 ارب کرپشن ہو رہی ہے، تو اب جو 12 ارب بچ رہے ہیں، وہ کہاں جا رہے ہیں؟ چینی ہو، آٹا ہو یا اور کوئی چیز ان کے دام اچانک بڑھ جاتے ہیں۔

شیخ رشید اور وزیراعلیٰ سندھ، کراچی میں سرکلر ریلوے کی بحالی پر ایک ہو گئے

ان کا کہنا تھا کہ چیزوں کے دام بڑھانے والا کون ہے حکمران بتائیں۔ ڈالر کا بڑھنا اور روپے کی قدر گرنے کا ذمہ دار کون ہے؟

خورشید شاہ نے کہا کہ پنجاب اور کے پی کے میں چار چار آئی جی تبدیل ہونا اور سندھ میں آئی جی تبدیل نہ ہونا انتہائی خطرناک بات ہے۔ ایک ملک میں دو الگ قانون ملک اور حکمرانوں کے لئے خطر ناک بات ہے۔ حکومت اپنی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کر رہی۔ میں عوامی اشیوز پر بات کرتا ہوں۔

صحافی نے سوال کیا کہ آپ کی ضمانت کیوں نہیں ہو رہی؟ جس پر پی پی رہنماء نے جواب دیا کہ مجھے اللہ سے امید ہے اللہ میرے ساتھ انصاف کریں گے۔

متعلقہ خبریں