جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

خورشید شاہ : نیب کو ٹھوس شواہد کے ساتھ بارہ دسمبر کو پیش کرنے کا حکم

نیب

سکھر : عدالت نے خورشید شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں پانچ روز کی توسیع کرتے ہوئے نیب کو ٹھوس شواہد کے ساتھ بارہ دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کوعدالت کی جانب سے دیا گیا چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پورا ہونے پر نیب نے احتساب عدالت میں پیش کیا۔

خورشید شاہ کو این آئی سی وی ڈی اسپتال سے ایمبولینس میں سخت سیکیورٹی میں احتساب عدالت لایا گیا۔ نیب نے خورشید شاہ کے پندرہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی۔

یہ بھی پڑھیں: 90 دن کا ریمانڈ پورے ہونے پر بات کروں، ابھی نہیں : خورشید شاہ

پی پی رہنما کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ خورشید شاہ کو 82 روز ہوگئے، نیب اب تک کوئی شواہد پیش نہیں کرسکا۔

نیب وکیل نے کہا کہ خورشید شاہ سے تحقیقات کرنے کیلئے چیئرمین نیب سے اجازت طلب کی ہے، اجازت ملنے پر عدالت کو آگاہ کریں گے۔

احتساب عدالت نے نیب کو ٹھوس ثبوت کے ساتھ خورشید شاہ کو دوبارہ 12 دسمبر کو پیش کرنے حکم دے دیا۔

خورشید شاہ کو احتساب عدالت سے دوبارہ این آئی سی وی ڈی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں