جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

جعلی مقدمات کی آڑ میں خورشید شاہ کو جمہوریت سے وفا کی سزا دی گئی : بلاول بھٹو

جعلی مقدمات کی آڑ

اسلام آباد : بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کرپشن کے جعلی مقدمات کی آڑ میں خورشید شاہ کو دراصل جمہوریت سے وفا کی سزا دی گئی۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینئر رہنماء خورشید شاہ کی ضمانت پر ان کو مبارک باد دی ہے اور کہا ہے کہ حکومت نے نیب کے ساتھ مل کر خورشید شاہ کو دو سال قید میں رکھ کر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ نے رہنما پیپلزپارٹی سید خورشید شاہ کی ضمانت منظور کرلی

ان کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ کے پورے خاندان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا مگر انہیں جھکایا اور ڈرایا نہ جاسکا۔ کرپشن کے جعلی مقدمات کی آڑ میں خورشید شاہ کو دراصل جمہوریت سے وفا کی سزا دی گئی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مقدمے میں بغیر کسی پیش رفت کے خورشید شاہ کو قید رکھ کر دراصل پی ٹی آئی نے اپنے خلاف مزاحمت کی توانا آواز کو دبانے کی کوشش کی۔

متعلقہ خبریں