جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ملکی معیشت کمزور ہو چکی ہے : خورشید شاہ

ملکی معیشت

سکھر : خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کمزور ہو چکی ہے، جو لمحہ فکر ہے۔ احتساب عدالت نے سماعت 27 اپریل تک ملتوی کردی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء خورشید شاہ نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کورونا وائرس صرف پاکستان میں نہیں پوری دنیاء میں ہے، اس صورتحال میں کام کرنے والے ڈاکٹر اور دیگر لوگ کام نہیں عبادت کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کمزور ہو چکی ہے، جو لمحہ فکر ہے۔ وائرس سے بچنے کے لئے پوری قوم ایک ساتھ ہے۔ اس صورتحال میں اپوزیشن نے بہتر کردار ادا کیا اور اے پی سی بلائی۔ وزیر اعظم اپنی تقریر کر کے چلے گئے یہ رویہ بہتر نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ ہائی کورٹ نے خورشید شاہ کی رہائی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی مرکزی رہنما سید خورشید شاہ کو سکھر کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ خورشید شاہ کو این آئی سی وی ڈی اسپتال سے بذریعہ ایمبولینس عدالت لایا گیا۔

خورشید شاہ سمیت 17 افراد پر احتساب عدالت میں دائر ریفرنس پر سماعت ہونا تھی، تاہم احتساب عدالت نے سماعت 27 اپریل تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں