جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

خورشید شاہ کی سندھ ہائی کورٹ میں ضمانت کے لیئے درخواست دائر

ضمانت کے لیئے

کراچی : خورشید شاہ نے سندھ ہائی کورٹ میں ضمانت کے لیئے درخواست دائر کردی۔

سندھ ہائی کورٹ میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء خورشید شاہ نے آمدن سے زائد آثاثے کے ریفرنس میں ضمانت کے لیئے درخواست دائر کردی ہے۔

خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ایک ارب 23 کروڑ سے زائد کا ریفرنس دائر ہے۔ سندھ ہائی کورٹ کراچی بینچ نے ضمانت کی درخواست سکھر بینچ منتقل کردی۔

یہ بھی پڑھیں : خورشید شاہ سے تحقیقات کے لیئے جے آئی ٹی کی تشکیل

احتساب عدالت نے خورشید شاہ کو 50 لاکھ مچلکوں کے عیوض رہائی کے احکامات جاری کیئے تھے، جسے نیب سکھر نے ہائی کورٹ میں چیلنچ کررکھا ہے۔

پی پی رہنماء ان دنوں علیل ہیں اور این آئی سی وی ڈی سکھر میں داخل ہیں۔ خورشید شاہ کے خلاف چیئرمین نیب کے احکامات پر جے آئی ٹی تشکیل دی جاچکی ہے۔

متعلقہ خبریں