جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

خوشاب ضمنی انتخاب : ووٹ پر پہرہ ہوگا، کسی کو دھاندلی نہیں کرنے دیں گے : عطاءاللہ تارڑ

ووٹ پر پہرہ

خوشاب : عطاءاللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ووٹ کی عزت کروانا جانتے ہیں، ووٹ پر پہرہ بھی دیں گے، کسی کو دھاندلی نہیں کرنے دیں گے۔

ڈپٹی سیکریٹری مسلم لیگ (ن) عطاءاللہ تارڑ نے خوشاب میں ہونے والی ضمنی انتخاب کے حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے خوشاب الیکشن کیمپین کی نگرانی کررہا ہوں۔ مسلم لیگ (ن) کو پی پی 84 میں عوام کی اکثریت کی حمایت حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آج ملک کی ترقی کو لگے وائرس سے محفوظ کریں : مریم نواز کی خوشاب سے اپیل

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم سے لوگ مسلم لیگ (ن) کے دور کو یاد کرتے ہیں، عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کئے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کو پرامن اور شفاف رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لئے میدان میں موجود ہوں۔ ووٹ پر پہرہ بھی دیں گے، ووٹ کی عزت بھی کروانا جانتے ہیں۔ حکمران جماعت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے، کسی کو دھاندلی نہیں کرنے دیں گے۔

عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ آج کا دن مسلم لیگ (ن) کی فتح اور نواز شریف، شہباز شریف پر اعتماد کے اظہار کا دن ہوگا۔ خوشاب کے عوام نکلیں اور بلا خوف و خطر اپنا ووٹ کاسٹ کریں۔

متعلقہ خبریں