جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سندھ ایک نہیں دو ہیں، آدھا ہمارا آدھا تمہارا : خواجہ اظہار الحسن

آدھا ہمارا آدھا تمہارا

کراچی : خواجہ اظہار الحسن نے صوبے کی تقسیم کا مطالبہ کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ ایک نہیں دو ہیں، آدھا ہمارا آدھا تمہارا ہے۔

ایم کیوایم نے ایک مرتبہ سندھ کی تقسیم کا مطالبہ کردیا ہے۔ خواجہ اظہارالحسن نے سندھ ہائی کورٹ کراچی میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ایک بار پھر سندھ حکومت سے آدھا ہمارا آدھا تمہارا کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایم کیو ایم کی وفاقی حکومت سے ناراضگی کی اصل وجہ!

خواجہ اظہارالحسن کا کہنا تھا کہ سندھ ایک نہیں دو ہیں۔ ایک دیہی اور ایک شہری اور وہ وزیراعلیٰ بھی آدھا چاہتے ہیں۔

ایم کیو ایم کی جانب سے اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ سندھ کی تقسیم کا مطالبہ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں