جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

خیبر پختونخوا 231 اسکول قرنطینہ سینٹرز میں تبدیل

سینٹرز میں

پشاور : خیبر پختونخوا میں 231 اسکولوں کو قرنطینہ سینٹرز میں تبدیل کردیا گیا ہے، تبدیل کیئے گئے اسکول کے انتظامات متعلقہ محکمے کو حوالے کردیے۔

قرنطینہ میں تبدیل کیئے گئے اسکولوں میں 133 لڑکوں کے اور 98 لڑکیوں کے اسکول شامل ہیں۔ سب سے زیادہ چارسدہ میں 28 لڑکوں کے اسکول کو تبدیل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ننکانہ صاحب میں سکھ برادری کی جانب سے قرنطینہ قائم کردیا گیا

صوابی میں 25 گرلز اسکول، لوئر دیر میں 31 لڑکوں کے اسکول، مہمند میں 15 گرلز اسکول سمیت صوبے کے 35 اضلاع میں مختلف اسکولوں کو قرنطینہ سینٹرز میں تبدیل کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں