جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

خیبر پختونخوا میں ہفتہ اور اتوار کو بھی ٹیکس دفاتر کھلے رکھنے کا اعلان

ہفتہ اور اتوار کو بھی

پشاور : خیبر پختونخوا میں ہفتہ اور اتوار کو بھی ٹیکس دفاتر کھلے رہیں گے۔

معاون خصوصی غزن جمال نے کہا کہ ٹیکس دہندگان اپنا ٹیکس رعایتی نرخوں پر ہفتہ اور اتوار کو بھی جمع کراسکتے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد ٹیکس دہنگان کو رعایتی نرخوں سے مستفید کرانا ہے۔ عوام ٹیکس میں ری بیٹ لینے کیلئے اٹھائیس فروری تک اپنا ٹیکس جمع کراسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کے پی حکومت کا ٹیکس دہندگان کو حاصل خصوصی رعایتوں میں 28 فروی تک توسیع کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس دہندگاں کو دی جانیوالی یہ تاریخ کی سب سے بڑی ری بیٹ ہے۔ ٹیکس دہندگان اور ڈیفالٹرز دونوں اس اسکیم سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھائیں۔

متعلقہ خبریں